کراچی: قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا۔

باغی ٹی وی: ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے در میان آج ایک بڑا شطرنج کا میچ کھیلا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی،یہ دلچسپ شطرنج مقابلہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں شام 3 بجے ہوا اور اسے براہ راست نشر کیا گیا۔

مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کےایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں، جسے سندھ حکومت کے تعاون سے زندگی ٹرسٹ نے اپنایا ہوا ہے۔

امریکی بینک نے شہری کے اکاؤنٹ میں 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیئے

مقابلے میں ایک جانب وزیراعلیٰ کا تجربہ تھا تو دوسری جانب مہک مقبول کی ابھرتی ہوئی صلاحیتیں، جس نے شطرنج کی بساط پر ذہانت کی جنگ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا،وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مہک مقبول سرکاری اسکول کی بہتر تعلیم کے ساتھ شاندار شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

شہریوں کو سوشل میڈیا فراڈ، ہنی ٹریپ سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع

اس حوالے سے شہزاد رائے نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے کر بہت اچھا پیغام دیا، مراد علی شاہ شطرنج کے بہت اچھے کھلاڑی ہیں مگر مہگ نے چیک میٹ کردیا ہےطالبہ کھیل کے دوران بہت پُراعتماد تھی، مقابلہ کچھ دیر ہی چلا تھا اور وزیراعلیٰ سندھ نے بہت اچھا کھیلا، بچوں کو اسکرین سے دور لے جانے کیلئے شطرنج کی طرف لانا ہوگا، وزیراعلی کیلئے خوشی کی بات ہے کہ انہیں انہی کے اسکول کی بچی نے ہرایا۔

اوچ شریف: مولانا فضل الرحمان کی قاری سیف الرحمان راشدی سے تعزیت

Shares: