محکمہ جنگلات کی جانب سے صحافتی ایوارڈ
قصور
سید عامر حسین تقوی اور کامران اشرف کو محکمہ جنگلات کی جانب سے صحافتی ایوارڈ سے نواز گیا
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے نامور صحافی سید عامر حسین تقوی اور کامران اشرف کو جنگلات اور جنگلی حیات کے حوالہ سے میڈیا رپورٹنگ پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
وزیر جنگلات سبطین خان نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شجرکاری مہمات کی میڈیا کوریج میں تعاون پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ جنگلات کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے
کانفرنس میں ضلع قصور کے صحافی سید عامر حسین تقوی اور کامران اشرف سمیت ماحولیاتی تحفظ کے لئے کام کرنے والے صحافیوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ صحافی دوستوں کی موجودگی اور تعاون ہمارے لئے باعث حوصلہ ہے
سبطین خان نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلات وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین پاکستان و پنجاب ویثرن کو پروموٹ اور مکمل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تاہم میڈیا نمائندوں کی راہنمائی اور تعاون اس ویثرن کو تقویت دینے کا باعث بن رہی ہے اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات کی تین سالہ کارکردگی پر بریفنگ بھی دی اور صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے جبکہ کامران اشرف اور سید عامر حسین تقوی کو بہترین صحافتی خدمات جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ پر ایوارڈ دیا گیا سبطین خان نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ شجرکاری کی سرگرمیوں اور محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو ذرائع ابلاغ میں مثبت انداز میں ہائی لائٹ کرنے کیلئے میڈیا اپنا تعاون جاری رکھے گا