ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات

کے پی کے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فروز جمال شاہ کاکا خیل کا خصوصی طلباء کو پشاور سے نتھیاگلی بھیجنے کے دورے کے موقع پر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
خصوصی طلباء کو پشاور سے نتھیاگلی 4 دن کے سفر پر بھیجا جا رہا ہے۔بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے بتایا کہ خصوصی طلباء نتھیہ گلی، ایبٹ آباد اور دیگر خوبصورت مقامات کا دورہ کرینگے اور دل کی آنکھ سے پاکستان کی خوبصورتی دیکھے گے،انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں میں موجود ہنر کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کرینگے،
خصوصی بچوں سے پیار محبت، اللہ کی رضا کے لیے ہم پر فرض ہے، یہ سفر سیاحت کے لیے فائدہ مند ہوگا اور خصوصی طلبہ کے لیے یادگار سفر ہوگا۔بریسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا کہ جو قابلیت اور صلاحیت ان خصوصی بچوں کو اللہ نے دی ہے، وہ قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا ہمیں مہنگائی کا بھی احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ جب تک اللہ نے موقع دیا ہے ہم دل سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔بریسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے
پشاور،کالجز میں داخلے کے لئے اعلی تعلیم کی جانب سے متعارف کردہ پورٹل کی غیر فعالیت پر بھی نوٹس لے لی،
داخلوں کے لیے پورٹل کی 24 گھنٹے فعالیت کو فوری یقینی بنایا جائے ۔نگراں وزیر بیرسٹر فیروز جمال نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو درپیش مشکلات کا احساس ہے ۔ فیروز جمال کے مطابق وفاقی حکومت کے ذمہ بجلی منافع کے اربوں روہے بقایاجات ہیں ، بجلی بقایاجات پر پہلی بھی کمیٹی بنی لیکن عمل نہیں ہوا، نگران وزیر اطلاعات کے پی کے نے کہا کہ وفاقی حکومت بقایاجات نہیں دینگی تو صوبہ کیسے چلے گا؟

Comments are closed.