مہنگےپیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

Hajj 2023

وزارت مذہبی امور نے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا۔

حج 2025 نجی اسکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا ہے۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے۔بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لئے سیکیورٹی ایجنسیز کو بھی بھجوائے جائیں گے۔ ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا جب کہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈز کا جائزہ لیں گی۔ سیکیورٹی ایجنسز سے کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور نے یہ بھی بتایا کہ 30 لاکھ سے زائد کا پیکج دینے والی کمپنیاں حج پیکج کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گی اور کمپنیوں کے 30 لاکھ سے زائد حج اخراجات اور پیکج کی منظوری وزارت مذہبی ہی امور دے گی۔وزارت مذہبی امور نے اپنے افسر محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جب کہ وزارت مذہبی امور نے نئی ریگولیشن پالیسی بھی جاری کردی ہے۔

ریلوے پولیس میں بھرتی ، ٹیسٹ میں 75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل

پولیس اہلکاروں کی شہری کو اغوا کرکے لاکھوں لوٹنے کا مقدمہ درج

کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب

فریال تالپور کی زیرِصدارت پارٹی کی خواتین ارکانِ اسمبلی کااجلاس

Comments are closed.