کراچی کے گلستان جوہر میں اب سے کچھ دیر پہلے پیش آیا واقعہ جو کہ محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکا ہوا کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا جس کی شدت کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے عمارت اور ساتھ کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا.پولیس کا بتانا ہےکہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو یہ تعین کرے گا کہ آیا دھماکا بیٹریوں کی وجہ سے ہوا یا سلنڈر کا پھٹنا اس کی وجہ بنا تاہم ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جس میں دہشتگردی کے شواہد سامنے نہیں آ رہے۔پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ دیگر 5 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved