میہڑ : ٹھیکیدارکی مبینہ کرپشن کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی

میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ) ٹھیکیدارکی مبینہ کرپشن کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی
تفصیل کے مطابق نانک رام رائیس مل سے انڈس ہائی وے روڈ پیوربلاک کا کام خورد برد کاشکار اور روڈ اور بننے والی پلوں کے پیسے پیپلز پارٹی کے سرگرم ٹھیکیدار ممتاز جوکھیو نے غائب کر دیئے ہیں، اس عمل کے خلاف علاقہ مکینوں مظہر بھٹو ،اظہر بھٹو ،فہیم بھٹو ابراھیم مہیسر، راجا جتوئی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ فریدآباد روڈ پر سینکڑوں گھروں کا گندا پانی ٹھیکیدار ممتاز جوکھیو کی نااہلی کہ سبب اب گھروں میں داخل ہورہاہے روڈ اور سیوریج کی نالیوں کا کام ٹھیکیدار کی کرپشن اور نااہلی کے سبب سست رفتاری ہونے کی وجہ سے پورا علاقہ گندے پانی کی لپیٹ میں آگیاہے اور روڈ کے اوپر بننے والی پلوں کے لئے آنے والی رقم ٹھیکیدار ممتازجوکھیوکرپشن کرکے ہڑپ کرگیا ہے. انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ٹھیکیدار ممتاز جوکھیو کے خلاف کارروائی کرکے علاقہ مکینوں کے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری صورت میں انڈس ہائی وے بندکرکے دھرنا دیا جائیگا.

Comments are closed.