میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ)سیلاب کو 4ماہ گذرنے کہ باوجود بھی فریدآباد اور دیگر سینکڑوں دیہاتوں کا راستہ بحال نہ ہونے پرانتظامیہ کے خلاف متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ اورنعرے بازی
تفصیل کے مطابق سیلاب کو چار4ماہ گزرنے کہ باوجود بھی حکومت کی نااہلی کے باعث میہڑ سے فریدآباد اور کاچھوں کے سیکڑوں دیہاتوں کو ملانے والا راستہ بحال نہ ھونے پرانتظامیہ کےخلاف سینکڑوں متاثرین کا سکندر سوڈھر کی قیادت میہڑ فریدآباد روڈ پر سینکڑوں متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور سخت نعرے بازی کی گئی ،متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ فریدآباد کے علاقے سے سیلابی پانی کی نکاسی کرواکر متاثرین کہ ساتھ انصاف کیا جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

Shares: