میہڑ (باغی ٹی وی،نامہ نگار منظور علی جوئیہ) ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے والے شخص کو فائرنگ سے زخمی کر دیا گیا
تفصیل کے مطابق میہڑ کے علاقے میں بدامنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں اے سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی۔ واقعہ بائی پاس روڈ پر المدینہ شادی حال کے قریب پیش آیا، جہاں ملزمان نے حیات عرف بھٹو کھوسو کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔
جب نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر کے اُسے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، جبکہ مقامی شہریوں نے پولیس کی غفلت اور ناکامی پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اس واقعے نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور علاقے میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہےاور بدامنی پر کنٹرول کرنے پر عوام اور مختلف سیاسی اور سماجی تنظیمی کی طرف سے پولیس کے خلاف وقتاََ فوقتاََ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔