میہڑ :بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال،شہری سڑکوں پر نکل آئے،پولیس کے خلاف نعرے بازی

میہڑ.باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال،سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے،پولیس کے خلاف نعرے بازی
تفصیل کے مطابق میہڑ شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرکےسڑکوں پرنکل آئے، پولیس انتظامیہ کہ خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی .شہریوں نے تحصیل ہسپتال سے گھنٹہ گھر چوک تک 1کلومیٹر مارچ کرکے گھنٹہ گھر چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میہڑ پولیس امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، شہریوں کو سرِعام لوٹ مارکرکے ماراجارہا ہے ،مگر پولیس اوردیگر انتظامیہ سکون کی نیند میں سورہے ہیں – مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد ،ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ چند روزقبل ڈاکوؤں کہ ہاتھوں لوٹ مار کے دوران قتل ہونے والے سعید شیخ کہ قاتلو کو اور ڈکیتی کےدوران اسلم کھوسہ کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کو فوراََ گرفتار کرکے پولیس کے راشی آفیسران کے خلاف کارروائی کرکے شہر میں امن وامن امان بحال کرایا جائے، دوسری صورت میں انتظامیہ کہ خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائیگی-

Leave a reply