میہڑ اور گردنواح میں دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری، زندگی معمول متاثر،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)میہڑ اور گردنواح میں دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری، زندگی معمول متاثر،نشیبی علاقے زیرآب آگئے

تفصیل کے مطابق میہڑ اور گردنواح کے علاقوں میں دوسرے دن بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بارش نے شدید گرمی سے راحت تو فراہم کی ہے لیکن دوسری جانب معمولات زندگی کو بھی شدید متاثرکیا ہے۔

شہر کے مختلف محلوں، گلیوں اور چوراہوں کے علاوہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوکر تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جبکہ میہڑ تحصیل کے پہاڑی علاقوں میں واقع ندی دلاں، ندی سگھرو اور ندی مرزانی میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے 10 سے زائد گاؤں زیر آب آ چکے ہیں۔

اس بارش کے باعث 25 سے زائد علاقوں کا فریدآباد سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سیلابی پانی کے باعث راستے بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی جاسکیں اور نہ ہی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے اور نہ ہی متاثرین کو خوراک اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف نسے اگلے چند دنوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے،جس سے علاقے کے لوگوں شدید متاثر ہونے کاخدشہ ہے.

Leave a reply