محبوبہ مفتی ایک بار پھر نظربند

0
72

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ میں نطربند کیا گیا ہے۔

پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے انہیں پھر ایک بار اپنے گھر میں گزشتہ دو دن سے نظر بند رکھا ہے۔محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘انہیں پھر سے غیر قانونی طریقے سے گھر میں نطربند کیا گیا ہے۔’انہوں نے کہا کہ وہ پی ڈی پی یوتھ ونگ صدر وحید پرا کے ضلع پلوامہ کے نایرہ گاں میں واقع رہایش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے جارہی تھیں لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے انہیں جانے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے وزرا اور ان کے کارکنان کو ہر مقام پر جانے کی اجازت ہے لیکن سکیورٹی کا بہانہ صرف ان کے لیے بنایا جارہا ہے۔

پی ڈی پی نوجوان لیڈر وحید پرا کو این آئی اے نے منگل کو دلی طلب کر کے وہاں گرفتار کیا تھا اور ان کو جموں کی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔این آئی اے نے وحید پرا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دیویندر سنگھ اور حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو کے کیس میں ملوث ہے۔ محبوبہ مفتی گزشتہ کئی دنوں سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کی مہم جوئی کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کا دورہ کر رہی تھیں۔

محبوبہ مفتی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا: ‘وحید پرا کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ یہاں تک کہ میری بیٹی التجا کو نظربند کردیا گیا کیوںکہ وہ بھی وحید کے اہل خانہ سے ملنا چاہتی تھی۔’

انہوں نے لکھا کہ ‘آج تین بجے پریس کانفرنس ہوں گی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ برائے مہربانی میڈیا سے شرکت کی درخواست ہے۔’دلچسپ بات یہ ہے کہ 28 نومبر کو جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کا آغاز ہونے والا ہے اور اس سے قبل ہی محبوبہ مفتی کو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

بھارت کی کٹھ پتلی حکومت کا حصہ رہنے والی مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت میں برسر اقتدار مودی سرکار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا جھنڈا ہمیں واپس دو۔ انہوں نے کہا ہے کہ بیشک! آج بی جے پی کا دن ہے لیکن کل ہمارا ہو گا اور اس کا حال بھی ٹرمپ والا ہی ہو گا۔

Leave a reply