سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو مختلف بہانوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’بھارت میں محبت جہاد، زمین جہاد، ووٹ جہاد اور گائے جہاد‘‘ کے نام پر مسلمانوں کو ظلم و نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب نریندر مودی کی حکومت افغان طالبان سے تعلقات مضبوط کر رہی ہے اور افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے امداد و تعلیمی وظائف دے رہی ہے، جب کہ دوسری جانب اپنے ملک میں مسلمانوں کے وظائف ختم اور مدارس بند کر رہی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا مسلمانوں کے ساتھ یہ دہرا معیار دنیا میں دوستی اور اپنے ہی ملک میں ناانصافی کے مترادف ہے.

کراچی سمیت ملک بھر کے لیےبجلی مہنگی

وینزویلا نے اپوزیشن لیڈر کو نوبیل انعام دینےپر ناروے میں سفارت خانہ بند کردیا

برطانیہ میں غیر قانونی مہاجرین کی ریکارڈ آمد، حکومتی اقدامات ناکام

Shares: