مزید دیکھیں

مقبول

بیلیز میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنیوالا امریکی شہری ہلاک

بیلیز: حکام کے مطابق، امریکی ریاست سے تعلق رکھنے...

گوجرانوالہ: گرلز کالج سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین، مفت کورسز کے اجراء کا اعلان

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)گورنمنٹ ایسوسی...

کراچی میں شدید گرمی ،اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے اثرات شہریوں...

برطانوی عدالت میں عادل راجہ پر مزید جرمانہ

برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں...

مہنگائی کے باعث پاکستانیوں نے چائے پینا کم کر دی

مہنگائی کے باعث پاکستانیوں نے چائے پینا کم کر دی، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران چائے کی امپورٹ میں نمایاں کمی ہو گئی۔

باغی ٹی وی کے مطابق ممکنہ طور پر مہنگائی کے باعث قوت خرید متاثر ہونے سے پاکستانیوں نے اپنی سب سے پسندیدہ مشروب چائے کا استعمال بھی کم کر دیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران چائے کی امپورٹ میں ساڑھے 6 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی، جبکہ دسمبر 2024 میں دسمبر 2023 کے مقابلے میں چائے کی امپورٹ میں 7 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔چائے کی ملکی امپورٹ میں دسمبر 2024 کے دوران 7.05 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق ماہ دسمبر 2024 میں چائے کا حجم 15.6 ارب روپے تک کم ہوگیا، جبکہ دسمبر 2023 میں چائے کی امپورٹ کی مالیت 16.7 ارب روپے رہی تھی۔اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران چائے کی قومی امپورٹ میں 1.1 ارب روپے یعنی 7 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چائے کی امپورٹ میں سالانہ 6.67 فیصد کمی کی گئی، گزشتہ سال کے اسی عرصے چائے کی امپورٹ کا حجم 33 کروڑ 64 لاکھ ڈالر تھا۔

پاکستان میں کرنسی کی گردش 9.4 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں آج معمولی کمی

ٹرمپ نے اہم ایجنسیوں کے کئی عہدیداروں کوبرطرف کردیا

کینیڈین امیگریشن، 2027 تک کینیڈا میں عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی

بلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے