محکمہ ایکسائز کی بڑی کاروائی، چھینی گئی قیمتی گاڑیاں برآمد کرکے کس کے حوالے کر دیں؟

0
44

محکمہ ایکسائز کی بڑی کاروائی، چھینی گئی قیمتی گاڑیاں برآمد کرکے کس کے حوالے کر دیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی 7 قیمتی گاڑیاں راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دی

گاڑیوں کی بازیابی کیلئے ڈرائیکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم خان نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے کٹ اینڈ ویلڈ،چوری اور چھینی گئی گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے۔سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے گاڑیوں کی برآمدگی میں ذاتی دلچسپی لینے پر ڈرائیکٹر ایکسائز کی کارکردگی کو سراہا

ایکسائز ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیاں ٹمپرڈ کرکہ جعلی رجسٹریشن نمبر سے چلائی جا رہی تھی۔گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کی اطلاع ملتے ہی برآمدگی کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی۔ گاڑیوں کی ملکیت تبدیلی اور رجسٹریشن کے وقت فزیکل چیکنگ کو یقینی بنا کر گاڑیاں قبضہ میں لی گئی۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ گاڑی مالکان برآمدگی سے انتہائی خوش ہیں۔ ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کی ذاتی دلچسپی سے قیمتی گاڑیاں برآمد کی گئی

Leave a reply