محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکولز کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے

0
23

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اسکولز کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسکول کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام کیا جائے گا اور زیادہ ٹمپریچر والے طلبہ اور اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا جبکہ اسکول میں سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ کورونا کی علامات والے طلبا کو 7 دن کی چھٹی دی جائے گی اور طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں پوری کلاس کو 14 دن چھٹی دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق طلبہ ایک ہی برتن میں ساتھ کھانے سے گریز کریں جبکہ طلبہ کے اسکول میں ایک ساتھ داخل ہونے اور نکلنے پر بھی پابندی ہو گی۔

واضح‌ رہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ مل کر 15 ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔ کلاسز میں بچوں کی حاضری اور اوقات کار پر مشاورت جاری ہے۔ ایک کلاس کو ہفتے میں تین دن بلانے کی تجویز ہے۔

پنجاب کے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سکول انتظامیہ یا ایسوسی ایشن حکومت سے زیادہ طاقتور نہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کہتے ہیں جو 15 ستمبر سے پہلے سکول کھولے گا سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ سکولز کھلنے کی صورت میں بچوں کو شفٹوں میں بلانے کی تجویز ہے۔

جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس

Leave a reply