محکمہ زراعت سابقہ حکومت کا ترجمان بن گیا،پنجاب اسمبلی میں کیا رپورٹ پیش کر دی؟

0
36
punjab assambly

محکمہ زراعت سابقہ حکومت کا ترجمان بن گیا،پنجاب اسمبلی میں کیا رپورٹ پیش کر دی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں محکمہ زراعت شہباز حکومت کا وکیل بن گیا،شہباز دور میں کسانوں میں سبسڈی کی رقم شفاف طریقہ سے تقسیم ہوئی، محکمہ زراعت نے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی

محکمہ زراعت نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کے سوال کے جواب میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا کہ سبسڈی کی رقم گندم کپاس کنولہ اور سورج مکھی کا بیج خریدنے کے لیے استعمال ہوئی ،1280 ملین روپے کی رقم کھاد کے لیے دی گئی ،33 ملین روپے بہتر پیداواری مقابلوں میں بطور انعام دیئے گئے ،32 ملین روپے زرعی قرضہ جات کے لئے تقسیم کیے گئے مجموعی طور پر 22 ارب 12 کروڑ کی رقم سبسڈی کی مد میں کسانوں میں تقسیم کی گئی.

دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور میں سبزیوں کی فصلوں کو گندے پانی سے سیراب کرنے کا اعتراف کر لیا،پنجاب اسمبلی میں سبزیوں کی فصلوں کو سیراب کر نے والے علاقوں کی تفصیلات پیش کر دی گئی، محکمہ زراعت کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میں کاشتکار فصل کو سیراب کر نے کیلئے گندا پانی استعمال کرتے ہیں،لاہور میں گندے نالوں کا پانی فصلوں کی آبیاری کیلئے استعمال ہو رہا ہے، ہلوکی ،گجومتہ ،کچوانہ بستی دلوخورداورچندرائے میں فصل کو گندے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے،دیو ثانی،ہڈیارہ اور دیگر علاقوں میں 284ایکڑ رقبہ گندے پانی سے سیراب کیا جارہا ہے،

Leave a reply