محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا

0
56

محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں‌ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ایک طرف افغان عوام کے حقوق کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کو حقوق سے جان بوجھ کر محروم رکھا جا رہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا ہے، کیونکہ انتظامیہ کے بقول کشمیر میں حالات نارمل نہیں ہیں۔ اس سے ان کے نارملسی کے جعلی دعوے بے نقاب ہوگئے ہیں

قبل ازیں محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت کے ساتھ کیا جانیوالا سلوک ناقابل قبول ہے کسی زندہ شخص سے تواختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن کسی کی میت سے اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں جب کوئی شخص کے زندہ ہو تو اس سے لڑا جاسکتا ہے تا ہم اس کی وفات کے بعد آپ پراسکی میت کا احترام کرنا چاہیے

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی اہم شخصیت سے اچانک رابطہ

اپوزیشن اراکین ایوان میں کس کی ویڈیوز بنا رہے تھے؟ قریشی کا تہلکہ خیز انکشاف

مودی کی جانب سے کشمیر پر اے پی سی، وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا

محبوبہ مفتی کا مودی کی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ،کہا بھارت کشمیر پر پاکستان سے بھی کرے بات

Leave a reply