فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ، حملے کی ذمہ داری ”سنز آف ابو جندل“ نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔
باغی ٹی وی: غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسی دوران منگل کو فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملے نے خطے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے،یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب فلسطینی رہنما کو لے جانے والے کاروں کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ترکی نیوز کے مطابق اس واقعے میں عباس کا ایک محافظ شدید زخمی ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہے اور بہت سے لوگوں نے اسے قتل کی کوشش قرار دیا۔
https://x.com/Heroiam_Slava/status/1721926787213463698?s=20
ترک اخبار کے مطابق ”سنز آف ابو جندل“ (ابو جندل کے بیٹے) نامی تنظیم جو مبینہ طور پر مغربی کنارے میں فلسطینی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر منظم ہے، اس نے محمود عباس کو اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا تھامعیاد ختم ہونے کے ساتھ ہی محمود عباس کے قافلے پر منگل کو حملہ کیا گیا۔ جھڑپ میں عباس کے ایک محافظ کو گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔
حماس اور اسرائیل جنگ:یورپ میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ
محمود عباس نے اتوار کو مغربی کنارے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اچانک ملاقات کی تھی بلنکن کے ساتھ ملاقات میں محمود عباس نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ غزہ پر اپنے حملے بند کرے۔
حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کی صبح اسرائیل کے خلاف "ال اقصیٰ سیلاب” کے نام سے ایک حملہ شروع کیاجب کہ غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے، مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے بھی درجنوں جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی پر حملہ کیا۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے 10,022 افراد کو ہلاک کیا جن میں 4,104 بچے، 2,641 خواتین اور 397 بزرگ شامل ہیں۔ اس نے غزہ پر اپنے حملوں میں کم از کم 32,000 افراد کو زخمی کیا۔
روس کا غزہ پر ایٹمی حملے سےمتعلق اسرائیلی وزیر کے بیان پرتحقیقات کا مطالبہ
بتایا گیا ہے کہ غزہ سے حملوں میں 324 فوجیوں سمیت 1,400 اسرائیلی ہلاک اور 5,132 اسرائیلی زخمی ہوئے اسرائیلی فوج نے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ چونکہ مشرق وسطیٰ ایک بار پھر خون کی ہولی میں تبدیل ہو رہا ہے، تقریباً 25 لاکھ فلسطینیوں کے لیے ناکہ بندی شدہ غزہ سے نکلنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 106 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 48 صحافی مارے گئے۔
8 اکتوبر سے اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے 55 ارکان اور 4 عام شہری، جن میں سے ایک صحافی بھی تھا، ہلاک ہو گئے تھے۔ لبنان کے زیر اہتمام ان حملوں میں تین اسرائیلی فوجی اور ایک اسرائیلی شہری مارا گیا حال ہی میں، اسرائیل نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا، جس میں عام شہری مارے گئے۔
پاکستان سے ایکسچینج کمپنیز کیخلاف سکیورٹی اداروں کی کارروائی کی تفصیلات طلب
صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی پٹی میں شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے تمام رابطہ منقطع کرنے کا اعلان کیا-