ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصدہو گئی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/09/inflation.jpg)
ملک میں مہنگائی کا نیا ریکارڈبن گیا،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 42.68 فیصد ہوگئی،
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 41.05 فیصد رہی تھی،ایک ہفتے کے دوران پیاز، انڈے،بجلی ،چینی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گذشتہ سال کے مقابلے میں آٹا 85 فیصد،سرخ مرچ 82 فیصد اور ادرک 73 فیصد مہنگے ہوئے،ایک سال میں گیس کی قیمت میں 1108 فیصد ،چائے کی پتی 44 فیصد مہنگی ہوچکی ہے،ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 8 روپے سے زیادہ مہنگے ہوئے،
ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ہفتے میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا،ایک ہفتے میں دال مونگ 2 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 13 پیسے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی جا گھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 14 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دال مسور کی فی کلو قیمت میں 34 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی، ایک ہفتے میں آلو 5 روپے فی کلو تک سستے ہوئے، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کی کمی ہوئی،
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جو دیوار پھلانگ کر آئے گا تو ہم اسے مہمان کا درجہ نہیں دے سکتے ہیں
غیر قانونی افراد کو جیلوں کی بجائے سینٹرز میں رکھا جائے گا،سرفراز بگٹی
آرمی چیف نے واضح کہا فوج کے لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوئے تو کورٹ مارشل ہوگا،سرفراز بگٹی