پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کمی لائی جائے، وزیراعظم

0
50

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کمی لائی جائے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی،

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو پیغام میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے ،آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلاتاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے.

وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ،وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہر صورت قیمتیں کم کرائیں بصورت دیگر ایکشن لیں

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کے حکم کے بعد خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے

قبل ازیں 24 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام اور مختلف شعبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 15 روپے کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔وفاقی حکومت نے 29 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی تھی۔

Leave a reply