اسلام آباد: وزارت توانائی نے ملک میں بجلی کے شارٹ فال کے ساتھ مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

باغی ٹی وی: وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کے باعث 1800 میگا واٹ صلاحیت کے ونڈ پاور پلانٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ایل این جی پر بجلی کی پیداوار 1500 میگا واٹ کم کر دی گئی درآمدی کوئلے پرچلنےوالےپاور پلانٹس بھی بند کر دئیے گئے اور آج سے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی جائے گی، جس کی فی یونٹ قیمت 66 روپے تک وصول کی جاسکتی ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافہ،بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

وزارت نے پن بجلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج کا بھی فیصلہ کیا ہے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہوگیا تربیلہ اور منگلا سے پانی کا اخراج بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا تھا گزشتہ روز ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 38 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 652 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے –

گوگل نے پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا تھا کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 8سو 54 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 284 سو میگاواٹ ہے ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار 148 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 984 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بیگاس سے 148 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے-

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

Shares: