میہڑ: پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی

پاک فوج پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ،ایک سوچی سمجھی سازش اور پلاننگ میہڑ میں پاک فوج کی کیمپ پر حملہ کیا گیا

میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی
ویٹرن آف پاکستان (سندھ ) کے چیف آرگنائیزر محمد یعقوب گن ،جنرل سیکریٹری سجن سولنگی ،سینئر عہدیدار آصف علی سولنگی کی سربراہی میں پاک فوج کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی

صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں پاک فوج پر ایک سیاسی پارٹی کا حملہ اور فائرنگ کرنے پر سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں
پاک فوج پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، ایک سوچی سمجھی سازش اور پلاننگ میہڑ میں پاک فوج کی کیمپ پر حملہ کیا گیا ،

کیوں کہ یہ سیاسی لوگ عوام کے ساتھ ظلم زیادتی کرتے رہتے ہیں تو پاک فوج پر حملہ کریں گے تو یہ کیا کریں گے ،ان سیاسی لوگوں نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے نہ یہ کسی عدالت کو مانتے ہیں نہ پاکستان کے قانون کو مانتے ہیں یہ پارٹی اتنی طاقت ور ہے اتنے بدمعاش ہے کہ ہتھیاروں سے لیس ہوکر پاک فوج کی کیمپ پر فائرنگ اور حملہ کرتے ہیں اور دن دناتے پھرتے ہیں ظلم کی بازار گرم کر رکھا ہے

ریلی کے شرکاء کاکہنا تھا کہ آج اگر اس سیاسی پارٹی کے خلاف ایکشن نہیں ہوا تو کل پھر کوئی اور پارٹی بھی حملہ کے لوگ بھی حملہ کر سکتے ہے، ان کے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا باس بیٹھا ہے ہمارا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ہے ہم سفید سیاہ کے مالک ہیں ادھر سندھ میں ہماری حکومت چلتی ہے

ہم چیف آف آرمی اسٹاف جناب سید آصف منیر سے اپیل کرتے ہیں کہ تحصیل میہڑ میں پاک فوج پر حملہ کرنے والوں کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرائیں جو مجرم ہیں ان کو گرفتار کر کے پاکستان کے قانون مطابق سزا سنائی جائے.

Comments are closed.