میہڑ: اساتذہ بھرتی،دوہری پالیسی،اقربا پروری کے خلاف احتجاج

میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک لینے والے امیدواروں کا بھرتیوں میں دوہری پالیسی،اقربا پروری کے خلاف گھنٹہ گھر چوک سے ریلی نکال کر میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،محکمہ تعلیم اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی

تفصیل کے مطابق سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک حاصل کرنے والے امیدواروں کا مطالبات کے حصول کے لیے آصف کھوسو،عامر تنیو،اشفاق چانڈیو، ذولفقار چانڈیو کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک سے ریلی نکال کر میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی

اس موقع پر امیدواروں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں دہرا نظام متعارف کرواکر نوجوان کو نظر انداز کیا ہے اور ہارڈ ایریا کے نام پر سندھ میں اقربا پروری کی گئی ہے۔ ہم 33 سے 39 نمبر لینے والے امیدوار دوسال سے احتجاج کر رہے ہیں ہم نگران وزیر اعلی سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہرا معیار ختم کیا جائے۔

Leave a reply