ننکانہ :پی پی 133 سے مہر سہیل منظور گل نے سادگی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) پی پی 133 سے مہر سہیل منظور گل نے سادگی سے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے
تفصیل کے مطابق مہر سہیل منظور گل نے پی پی 133 سے کاغذ نامزدگی انتہائی سادگی سے جمع کروا دیے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے پچھلے 40 سال سے ہمیشہ شرافت, سادگی, دیانتداری, خدمت, کی سیاست کی ہے اس لیے ہم عمران خان کے نظریہ کی ہمیشہ حمایت کی ہے. حلقہ کے نوجوان بوڑھے عوام تحریک انصاف ننکانہ کی ہر ذیلی تنظیم ہمارے ساتھ کھڑی ہے. اور مزید کہہ کہ اللہ نے اگر کامیابی دی تو پرچی مافیا,ٹھیکدارمافیا ,کا حلقہ سے صفایا ہوگا. اور pp133 کو خاندان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مثالی اور ماڈل حلقہ بنائیں گے. اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے.صحافی کے سوال سے کہ آپ نے کاغذات نامزدگی ریلی کی صورت میں نہیں جمع کروائی سہیل منظور گل نے کہہ کہ بازاروں کو بند کر کے کامیابی نہیں ملتی ہم اگر چاہیں تو سب سے بڑی ریلی لا سکتے تھے لیکن ہم سمجھتے ہے کہ کامیابی حلقہ کی عوام کی خدمت اور محبت سے اور مزید کہہ کہ پارٹی میرٹ پر ٹکٹ دے گی اور انشااللہ میرٹ ہمارا ہی ہے انشااللہ 30 اپریل ہماری جیت نہیں بلکہ pp133 کی عوام کی جیت ہوگی اور عمران خان کی جیت ہوگی

Comments are closed.