وفاقی حکومت نے کے دوران ملک بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے تحت پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت داخلہ نے ایک سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کی تھی، جسے منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن کی صورت میں جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو محرم کے سیکیورٹی ڈیوٹیز کے لیے تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائے گی، جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں آئے گی۔چاروں صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے لیے باضابطہ درخواستیں دی گئی تھیں۔

محرم الحرام میں حساس مقامات، محرم الحرام میں حساس مقامات، جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فرائض انجام دیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Shares: