محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد یکم محرم جمعہ 27 جون کو ہوگی، جبکہ یوم عاشور 10 محرم اتوار 6 جولائی کو منایا جائے گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔اس موقع پر زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوئے، جبکہ اسلام آباد میں زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محرم کا چاند نظر آ چکا ہے، کل بروز جمعہ 27 جون کو یکم محرم ہوگی، 9 محرم بروز ہفتہ 5 جولائی اور 10 محرم یوم عاشور بروز اتوار 6 جولائی کو منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ محرم کا آغاز اسلامی سال کا پہلا مہینہ سمجھا جاتا ہے اور اس دوران یوم عاشور کا دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی قربانی کی یاد میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔
مون سون بارشیں، پنجاب میں حادثات سے 6 افراد جاں بحق
رونالڈو کا النصر کلب سے دو سالہ نیا معاہدہ، 2027 تک ساتھ نبھائیں گے
پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں و کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، مظالم کی مذمت
ایران جنگ: اسرائیل کو 20 ارب ڈالر تک معاشی نقصان، معیشت دباؤ میں