کبریٰ خان کے بعد مہوش حیات بھی عدیل راجہ کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

سوشل میڈیا پر میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ کی جانب سے نازیبا الزامات لگانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان کے بعد معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی میجر ریٹائرڈعدیل راجہ کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور من گھڑت الزامات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

مہوش حیات کی جانب سے معروف قانون دان خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے، گھٹیا الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں اداکارہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا مگر کارروائی نہیں ہوئی، مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔

جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے مہوش حیات نے کہا کہ مجھے اس روایہ کی امید نہ تھی اور کبھی بھی ایسا سوچا نہ تھا کہ میرے سا کی آ غاز اس طرح سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلموں نے بہت بزنس دیا ہے اس ملک کو لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کچھ بیمار زہن قسم کے لوگوں نے ہمارے خلاف ایک پروپیگنڈہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کبریٰ خان نے بھی انہیں الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عدیل راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو اداکارہ کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

 جواد احمد نے کہا ہے کہ عادل راجہ جیسے گھٹیا کردار پی ٹی آئی کی ایما پر پاکستان کی نمائندہ فنکارائوں‌ کے خلاف مہم چلا رہا ہے.

ہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے

Shares: