بابا گورونانک دیو جی کے551ویں سالانہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں دھولر چوک کی تعزئین و آرائش

0
41

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر بابا گورونانک دیو جی کے551ویں سالانہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں دھولر چوک کی تعزئین و آرائش ،روشنی کے لیے لائٹس کی تنصیب ،تمام گوردوارہ جات کے ارد گردمین ہولزکورزکی تبدیلی اورصفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں جس کے لیے سپروائزر، سینٹری ورکرز،بیلداراور مالیوں کی ڈیوٹیا لگادی گئیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ منصوراحمد نے میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی زیر نگرانی بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب فیاض احمد کی زیر نگرانی دھولر چوک اور بچیانہ چوک میں روشنی کے لیے لائٹس کی تنصیب، تزئین و آرائش،تمام گردوارہ جات کے ارد گرد مین ہول کورز کی تبدیلی سمیت شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ اس موقع پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی فیا ض احمدنے کہا کہ ہم سب کو مل کر گھروں ، گلیوں اور بازاروں کو صاف رکھنے میں میونسپل کمیٹی کا ساتھ دینا ہوگا ،تمام دکانداروں اور گھروں کے مالکان سے گذارش ہے کہ اپنے گھر یادکانوں کو صاف کرکے کوڑے کو اپنی دکان کے اندر رکھے ہوئے ڈسٹ بن میں رکھیں اور رات کو قریبی کوڑے کے پوائنٹ میں ڈالیں تاکہ گلیوں اور بازاروں کو صاف رکھا جاسکے۔

Leave a reply