امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو جیفری ایپسٹین سے متعلق ’غلط اور توہین آمیز دعوے‘ کرنے پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہنٹر بائیڈن فوری طور پر اپنے بیانات واپس لیں، معافی مانگیں اور متعلقہ مواد حذف کریں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے 6 اگست کو ہنٹر بائیڈن اور ان کے وکیل کو خط ارسال کیا، جس میں یوٹیوب انٹرویو میں دیے گئے الزامات کو جھوٹا اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا گیا۔ ہنٹر بائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین نے ہی میلانیا کا تعارف ڈونلڈ ٹرمپ سے کرایا تھا۔
میلانیا کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ الزامات متنازع مصنف مائیکل وولف کے دعووں پر مبنی ہیں، جنہیں ڈیلی بیسٹ نے شائع کرنے کے بعد حذف کر کے معافی مانگ لی، تاہم ہنٹر بائیڈن نے انہیں دوبارہ دہرایا۔ وکیل کے مطابق، یہ الزامات محض ذاتی شہرت کے لیے لگائے گئے اور ان کا کوئی قانونی جواز نہیں۔
غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، 24 گھنٹوں میں 49 فلسطینی شہید
وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو ایوارڈز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین قانون
پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے، شرجیل میمن
ٹرمپ، پیوٹن سربراہی اجلاس کے لیے الاسکا روانہ، جنگ ختم کرنے پر زور








