حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری تک اپنے تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں قیام کی ہدایت جاری کردی ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کی منظوری کے لیے تمام حکومتی جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں موجود رہنے کا کہا گیا ہے تاکہ ووٹنگ کے وقت ایوان میں ان کی حاضری یقینی بنائی جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جسے پیش کرنے کے بعد قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا جائے گا۔مجوزہ طور پر یہ بل جمعہ کے روز سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ قومی اسمبلی میں بل آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکمران اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور دیگر اتحادی جماعتیں شامل ہیں

حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی، سوریا کمار اور صاحبزادہ فرحان کو جرمانے

برطانیہ ،عوامی عہدیداروں کے گھروں کے باہر احتجاج کو جرم قرار دینے کا قانون پیش

27ویں آئینی ترمیم میں غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، ناصر شاہ

Shares: