قصور
الہ آباد میں مہنگائی کا جن بے قابو لوگ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے بلیک مارکیٹنگ مافیا کو کھلی چھٹی لوگ حکمرانوں کو بد دعائیں دینے لگے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں تبدیلی سرکار کے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے زمین پر اگنے والی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر عوام تبدیلی سرکار کے خلاف پھٹ پڑی مزید جانتے ہیں لوگ حکمرانوں کو بددعائیں دینے پر مجبور ہو گئے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی سے تبدیلی نہیں تباہی آ رہی ہے حاکم وقت ہوش کے ناخن لے اسر مہنگائی کو کنٹرول کرے تاکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کھا سکے

مہنگائی کا جن بے قابو
Shares: