قصور
الہ آباد میں خود ساختہ مہنگائی نے لاک ڈاؤن کے مارے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں
اے سی چونیاں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتیں کنٹرول کروانے میں ناکام،اے سی چونیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو چکے ہیں
تفصیلات کے مطابق خود ساختہ مہنگائی نے الہ آباد اور گردونواح کے درجنوں دیہات کی عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے لوگوں نے کہا کہ پیاز ٹماٹر سے لیکر کریانہ اشیاء،فروٹس،گوشت اس قدر مہنگے ہو گئے ہیں کہ غریب افراد دو ٹائم کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اے سی چونیاں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے چھوٹے بڑے دکاندار غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کھانے پینے کی ہر اشیاء پر من مرضی کے ریٹ وصول کیئے جاتے ہیں لاک ڈاؤن کے ستائے غریب افراد کا کہنا ہے کہ اے سی چونیاں عدنان بد ر ڈی سی سے لے کر کمشنر تک روزانہ فوٹو شوٹ کروا کر صرف تصویریں اور ویڈیوز سینڈ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عملی طور پر کوئی کارکردگی دیکھائی نہیں دے رہی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ پی ٹی آئی حکومت کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے اور عام عوام میں اس حکومت کے خلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے انہوں نے تحصیل میں کسی کام کرنے والے غریب دوست آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے

مہنگائی کا طوفان لوگ پریشان
Shares: