ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار ) شہر ٹبہ سلطان پور گردونواح میں میپکو (واپڈا) کا بل ڈسٹری بیوٹر فرائض کی بجا آواری میں مسلسل غفلت کا ارتکاب کرنے لگا ,بارہا شکایت اور نشاندہی کے باوجود واپڈا انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی بل ڈسٹری بیوٹر کا کام متعلقہ صارفین بجلی تک گھر گھر بل پہنچانا ہے لیکن وارڈ نمبرز,6, 9 ,8 ,3 میں بجلی صارفین کو خود اپنے بجلی کے بل تلاش کرنا پڑتے ہیں بسا اوقات تو عین مقررہ تاریخ پر بل ملتا ہے جس کی ادائیگی کیلئے صارفین کو رقم کا بندوبست کرنا ایک بڑا کڑا امتحان بن جاتا ہے, بل ڈسٹری ٹیوٹر بجلی کے بل گھر گھر پہنچانے کے لیے محلے میں ایک ہی گھر میں پھینک کر بری و ذمہ ہوجاتا ہے جہاں بجلی کے بل کے حصول کے لئے صارفین بجلی کو بار بار چکر لگانا پڑتے ہیں اکثر اوقات بجلی کے بل صارفین تک پہنچتے ہی نہیں یا پھر مقررہ تاریخ کے بعد پہنچتے ہیں جو صارفین کی کمر توڑ دیتے ہیں,موجودہ ہوشربا مہنگائی نے عوام پر پہلے ہی زندگی تنگ کردی ہے کیونکہ ایک تو بجلی کا بھاری بھر کم بل ان کے ہوش اڑا دیتا ہے دوسرا جرمانہ ان کے لئے نئی مصیبت لے کر آتا ہے بل ڈسٹری بیوٹر کی مجرمانہ غفلت کے سبب صارفین کو لوگوں سے قرض لینا پڑتا ہے اہلیان علاقہ ٹبہ سلطان پور نے بار بار واپڈا احکام سے اپیل کی ہے لیکن حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








