میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں راکھی ساونت

بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر اور بگ باس کی 14 کی کھلاڑی راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میرا خواب ہے میں سلمان خان کے پیر دھوؤں۔

باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ راکھی ساونت سے ان کی والدہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ والدہ اب ٹھیک ہیں، انہیں کینسر ہے اور اس کا علاج بہت مہنگا ہوتا ہے، میرے پاس اتنی دولت نہیں کہ ان کا علاج کروا سکتی۔

راکھی ساونت نے کہا کہ اداکار سلمان خان بہت اچھے انسان ہیں، انہوں نے علاج کرانے میں میری مدد کی، والدہ کا علاج سجنے دت کی بہن ڈاکٹر پریا دت نے کیا، پریا دت نے والدہ کا بہت خیال رکھا، میں ان کی شکر گزار ہوں۔

عدالت نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے خلاف مواد شئیر کرنے پر پابندی لگا دی

میزبان نے پوچھا کہ سلمان خان کی مدد کے بدلے میں آپ ان کے لیے کیا کرنا چاہیں گی؟ اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ میرا خواب ہے کہ میں سلمان خان کے پیر دھوؤں کیونکہ انہوں نے میری بہت مدد کی اور کسی کو خبر تک نہ ہونے دی، لوگ مدد کر کے ڈھنڈورا پیٹتے ہیں لیکن سلمان خان نے ایک ہاتھ سے مدد کی اور دوسرے ہاتھ کو خبر تک نہ ہونے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمال آ ر خان کی سلمان خان کے خلاف ٹوئٹس پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان میرے لیے گاڈ فادر کی طرح ہیں انہوں نے مشکل وقت میں میری مدد کی اور میری ماں کا علاج کرایا جو کہ کافی مہنگا تھا اور علاج کا سارا خرچہ بھی سلمان خان نے ہی اٹھایا۔سلمان خان کی فاؤنڈیشن غریبوں کی بہت مدد کرتی ہے۔ نجانے اس فاؤنڈیشن نے کتنی غریب لڑکیوں کی شادیاں کروائی ہیں اور کووڈ بحران میں سلمان خان نے کیمرہ مین، اسپاٹ بوائے سمیت تمام لوگوں کی بے حد مدد کی ہے-

راکھی ساونت نے تمام لوگوں سے درخواست کی تھی کہ کے آر کے سلمان خان کے بارے میں جو بھی جھوٹ بولتا ہے اس پر یقین نہ کریں۔ کیونکہ وہ خود تو فلم نہیں بنا سکتا اور جب دوسرے لوگ پیسے لگا کر اور محنت سے فلم بناتے ہیں تو وہ ان کی فلم کے بارے میں برا بولتا ہے اور یہ بات بہت غلط ہے۔

کمال آر خان کے اندر شیطان رہتا ہے راکھی ساونت

Comments are closed.