میرے مالک مجھے اٹھالے، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا،اداکار راشد محمود

اداکارراشد محمود بجلی کا 45 ہزاربل آنے پر پھٹ پڑے
0
82
rashid

ماضی کے مقبول اور سینئر اداکار راشد محمود کے گھر کل بل 45 ہزار آیا تو وہ پھٹ پڑے، ویڈیو ریکارڈ کی، احتجاج ریکارڈ کروایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

پاکستان میں موسم شدید گرمی، ہر طرف گرمی کی شدت، دوسری جانب سے لوڈشیڈنگ، اور پھر بلوں کی بھر مار، عوام ہر طرف پریشان ہیں،ایسے میں سینئر اداکار راشد محمود کا بجلی کا بل آیا تو وہ بھی بل دیکھ کر تڑپ اٹھے، موبائل اٹھایا اور بل کو ارباب اختیار کے سامنے لا کر دہائی دے ڈالی،راشد محمود کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ "میرے 701 یونٹ کا بل 45 ہزار 368روپے آیا ہے ، میں 4 مرتبہ ہارٹ اٹیک کے باوجود اللہ کے کرم سے زندہ ہوں لیکن آج سوچتا ہوں میرے اللہ مجھے کیوں بچایا، میں نے اپنی ساری زندگی اس ملک کی نہایت ایمانداری کے ساتھ خدمت کی، ہمارے کاموں کے باعث یہاں اربوں روپے اکٹھا ہوئے لیکن پچھلے کئی سالوں سے لاہور میں ہمارے لیے کوئی کام نہیں، اب میں 45ہزار بجلی کے بل کی ادائیگی کیلئے پیسے کہاں سے لاؤں،میرے پاک پروردگار میں ایک غلط ملک میں پیدا ہوا، ہم نے زندگی رب کے خوف سے گزاری کیا یہی ہمارا قصور ہے؟ میرے مالک مجھے اٹھالے، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا، میں باہر جاکر بہت کچھ کرسکتا تھا لیکن میں نہیں گیا، میرا دل دکھا ہوا ہے میں بیمار ہوں، مرنے کی دعا کرنے لگاہو ں،میں نے اس ملک کی ساری زندگی خدمت کرکے غلط کیا، اگر میں بھی چوروں کے ساتھ شامل ہوجاتا تو یہ چیخ وپکار نہیں کرتا”.

اپنی ویڈیو میں راشد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ارباب اختیار نے ہماری قوم کو ایک عذاب میں مبتلا کردیا ہے، ہمارے ملک میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہے، یہ ساری جماعتیں ایک جیسی ہیں سب اپنے لیے کررہے ہیں عوام کیلئے کوئی کچھ نہیں کررہا۔

Leave a reply