میرے ساتھ "ہاتھ” ہو گیا، مولانا پریشان، کس کو فوری طلب کر لیا؟

میرے ساتھ "ہاتھ” ہو گیا، مولانا پریشان، کس کو فوری طلب کر لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پارلیمانی ارکان کوطلب کرلیا ،پارلیمانی پارٹی کااجلاس مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ پرہوگا ، اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں پرمشاورت ہوگی، اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کیا ہدایات دیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

آرمی ترمیم ایکٹ بل اسمبلی میں پیش، اجلاس ملتوی، کب ہو گا اگلا اجلاس؟

ن لیگ نے اعتماد میں نہیں لیا، بلاول کا شکوہ،حکومت کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بل کی غیر مشروط حمایت کر چکی ہیں جس کے بعد مولانا نے اجلاس بلا لیا، مولانا نے تمام اراکین کو فوری اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کر دی

آرمی ایکٹ سمیت تینوں ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیئے گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا،ائیرفورس ایکٹ ترمیمی بل 2020 اورنیوی ایکٹ ترمیمی بل 2020بھی پیش کر دیئے گئے

تینوں ترمیمی بل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھجوادیئے گئے،تینوں بل وزیردفاع پرویز خٹک نےپیش کیے،وزیردفاع پرویز خٹک نےتینوں بل الگ الگ پیش کیے جس کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس کل صبح 11 بجےتک ملتوی کر دیا گیا.

بل قائمہ کمیٹیوں کو بھجوانے کی تجویز بلاول زرداری نے دی تھی اور کہا تھا کہ حکومت آئینی راستہ اختیار کرے ہم ساتھ دیں گے،جس کے بعد بل اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹیوں‌کو بھجوا دیئے گئے.

Comments are closed.