باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین ہیں آپ کی زندگی حسن سلوک سے بھری ہوئی ہے،ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا قاری ظہور احمد نے چونیاں میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس نے سمجھ لیا ہے نام نبی شفا ہے دیکھو وہ بچ گیا ہے مرتے مرتے، تیرے شہر میں آؤں آقا تیری نعت پڑھتے پڑھتے۔ محفل میلاد النبی کا انعقاد رہائش گاہ ڈاکٹر طاہر شاہین میں کیا گیا نقابت کے فرائض محمد جمیل مدنی اور غلام مرتضی مدنی نے سر انجام دئیے محفل میں مہمان نعت خواں حاجی شوکت مدنی، حفیظ مدنی، افتخار مدنی، ڈاکٹر عمر مدنی، محمد شہزاد مدنی، جبکہ مقامی نعت خواں ملک عرفان، فیض الرسول شامل تھے جنہوں نے حضور کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئیے۔ حاجی شوکت مدنی نے کہا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا میری عبادت کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو، والدین کا نعم البدل نہیں، پیار محبت سے والدین ایک بار دیکھنے سے ایک حج مقبول اور عمرے کا ثواب پہنچتا ہے۔اس موقع پر شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات فیاض دھون ،صابر چوہدری، رانا سلمان، وقاص حیدر، چوہدری سرفراز کے علاوہ صحافیوں نے بھی بھرپور شرکت کی مہمانوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے آقا کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزریں،
Shares: