میرے حامی متشدد لوگ نہیں، جیت کے بارے پراعتماد ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ انہیں اپنے حامیوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ اگر وہ ہار جاتے ہیں تو پرتشدد نہ ہوں۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے حامیوں کو بتائیں گے کہ تشدد نہیں ہونا چاہیے تو جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے حامیوں کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ تشدد نہیں ہونا چاہیے اور اگر وہ ہار جاتے ہیں تو انہیں انتخابات کے نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرے حامی متشدد لوگ نہیں ہیں اور میں یقینی طور پر کوئی تشدد نہیں چاہتا، لیکن مجھے یقینی طور پر انہیں بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ عظیم لوگ ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا اور ٹرمپ کے الیکشن ہارنے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے 2020 کے انتخابات کے نتائج کی تصدیق کو روکنے کی کوشش کی تھی. دوسری طرف اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پریس سے بات کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ "بہت پُراعتماد” ہیں کہ وہ الیکشن جیت جائیں گے. اس موقع پر ٹرمپ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نتائج آنے میں وقت لگنے کی وجہ سے انظار کرنا ہوگا.فرانسیسی انتخابات کو فوری انتخابات کی مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سارا پیسہ ووٹنگ مشینوں پر لگایا جسکی وجہ سے گنتی کے عمل کو تیز ہونا چاہیے اور نتائج میں تاخیر ہونے کی وجہ سے انتخابات کی شفافیت پر بھی سوال اٹھ سکتا ہے.
امریکی انتخابات، سافٹ ویئر خراب ، پولنگ وقت بڑھ گیا
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک پلان جاری کر دیا
امریکی انتخاب:ایریزونا میں وائرل وڈیو کے پیچھے روسی ملوث ہونے کا انکشاف
کراچی:کچے کے ڈاکوؤں کے پیسوں کا حساب کتاب رکھنے والا سنار گرفتار