میرے پاس کوئی ڈیزائنر جوڑا نہیں ہے سارا علی خان

فلم انڈسٹری میں‌میری اننیا پانڈے اور جھانوی کپور سے بہت دوستی ہے
sara ali khan

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارا علی خان نے کہا ہے کہ میرے پاس کوئی بھی ڈیزائنر جوڑا نہیں ہے جو مل جاتا ہے یا جو بھیج دیتا ہے وہ پہن لیتی ہوں، میں نے کبھی یہ شرط نہیں رکھی کہ مجھے ڈیزائنر جوڑا ملے گا تو ہی میں‌پہنوں گی، میرے گھر میں بھی مجھےیہ نہیں سکھایا گیا کہ ڈیزائنرز جوڑوں کو اہمیت دوں، آپ سمجھ لیں کہ آج اگر میں برینڈ کے پیچھے نہیں بھاگتی تو اسکے پیچھے میرے گھر والوں‌کی تربیت ہے. انہوں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2018 میں کیا تھا اور ابھی ڈیڑھ سال ہی کام کیا تھا کورونا آ گیا جس کی وجہ سے کام کو روکنا پڑا.

کورونا کی وجہ سے میرے کیرئیر کو بریک لگی لیکن ایک بار پھر کام کررہی ہوں بہت خوش ہوں. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں‌میری اننیا پانڈے اور جھانوی کپور سے بہت دوستی ہے ، ہم ایک دوسرے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارتی ہیں، میری دونوں سہیلیاں بہت اچھا کام کررہی ہیں، اور مجھے خوشی ہے کہ لوگ ہم تینوں کو پسند بھی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ”اس سال میری تین مزید فلمیں‌ریلیز ہوں گی”. مجھے امید ہے کہ یہ تینوں فلمیں بھی شائقین اسی طرح پسند کریں گے جیسے زرا ہٹ زرا بچے کے کی ہے.

دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

Comments are closed.