آپ کوصرف دبئی کا پتا چلا ، میری بیوی کی تو لندن میں بھی جائیداد ہے: محسن نقوی

mohsin

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اس بار ڈسکوز میں اووربلنگ ختم اور لوگوں کو ریفنڈ ملنا شروع ہوا ہے ، کچھ ڈسکوز میں کام چل رہا ہے ، لوگوں کو لیسکو کی طرح ریلیف ملے گا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں میں مرکز صرف مدد فراہم کرتا ہے ،آزاد کشمیر یا کہیں بھی جا کر لا اینڈ آرڈر کے فیصلے نہیں کرسکتا ، لوگوں کو اعتراض تھا کہ میں آزاد کشمیر کیوں نہیں گیا ،جو لوگ اعتراض کررہے تھے میں آزاد کشمیر کویں نہیں گیا وہ 18 ویں ترمیم پڑھ لیں ، پراپرٹیز میں کوئی غیر قانونی پیسہ استعمال ہوا ہے تو بتائیں ،جائز پیسے ہوں گے ملک اور بیرون ملک بھی سرمایہ کاری کروں گا ،میری اہلیہ کی لندن میں بھی جائیداد ہے ،جائز پیسوں ، قانونی طریقے سے اگر پراپرٹی خریدی تو سمجھ نہیں آتا میڈیا کیوں اچھال رہا ہے ، اگر پراپرٹی ناجائز اور ظاہر نہیں کی گئی تو ضرور اس کو مسئلہ بنائیں ،بطور بزنس مین جہاں چاہوں گا انویسٹمنٹ کروں گا، قانونی طریقے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں،

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے وزیر اعلٰی کے پی سمجھ دار آدمی ہے ، کوئی سمجھ دار آدمی حکومتی عمارت پر قبضے کی بات نہیں کرسکتا، ساری زندگی کی کمائی کو ناجائز بنارہے ہیں، ہزاروں لوگوں کی دبئی میں پراپرٹیاں ہیں لیکن نام نہیں آیا، اس بات سے تاثر ملتا ہے کسی خاص حصے کو نشانہ بنایا گیا ہے ، پاکستان کا مسئلہ یہاں بزنس مین ذراسی بھی ترقی کرتا ہے تو کہتے ہیں چور ہے،میں کدھر پھنس گیا ہوں آکر ،میری پرائیویٹ زندگی ہے، میری ساری زندگی کی کمائی کو آپ غیر قانونی بنا رہے ہیں، میں تو ایسے کام پر "ڈیش ڈیش” کرتا ہوں،الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں پراپرٹی کا ذکر ہے،میری اہلیہ کی پراپرٹی 2017 سے تھی جس کو بیچ دیا گیا تھا،

دبئی لیکس شرم کا مقام ہے،زرتاج گل

پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کے نامو ں کا دبئی پر اپرٹی لیکس میں انکشاف

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دبئی پراپرٹی لیکس میں نام آنے پر وضاحت

ریٹائرڈ فوجی جنرل، پاکستان ایئر فورس کے دو ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل بھی دبئی میں جائیدادوں کے مالک

محسن نقوی اور شرجیل میمن کی دبئی لیکس پہ وضاحت

دبئی پراپرٹی لیکس میں حکمران اشرافیہ کا بدنما کرپٹ چہرہ سامنے آیا ہے، سینٹر مشتاق احمد

عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی بھی دبئی میں جائیداد کی مالک

Comments are closed.