میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کےخلا ف سازش ہوئی ہے میں کسی بھی ملک کیخلاف نہیں ہوں

باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتاہوں کراچی والوں سے بڑی خاص بات چیت کرنے آیا ہوں یہ میرا نہیں مسئلہ آپ کے بچوں کے مستقبل کاہے آج سن لیں یہ سازش تھی یا مداخلت، خوشی ہے کہ سب جگہ پاکستان کے جھنڈے دیکھ رہا ہوں –

انہوں نے کہا کہ کراچی والو آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ یہ سازش تھی یا مداخلت بین الاقوامی سطح پر ملک کےخلا ف سازش ہوئی ہے میں کسی بھی ملک کیخلاف نہیں ہوں،نہ یورپین اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کیخلاف ہوں،صرف انسانیت کے ساتھ ہوں، سب سے طاقتور پاکستانی کمیونٹی پاکستانی امریکن مضبوط کمیونٹی ہے وہ بھی پاکستان کو پیسے بھیجتے ہیں جس سے ملک چلتا ہے میں دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں چاہتا-

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا کہ جان کو خطرہ ہے دشمن آپکے پیچھے ہے میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی آزادی اس ملک کی ضروری ہے یہ جو سازش ہوئی یہ آپکو غلام رکھنے کی سازش ہوئی ایک میر جعفر کو مسلط کر دیا گیا میر جعفر کون تھا میر جعفر ایک غدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ ملکر غداری کی اور بنگال انگریزوں کے ہاتھوں چلا گیا مغل سلطنت کا جو سب سے امیر خوشحال صوبہ تھا وہ بنگال تھا اسکے بعد بنگال میں انگریزوں نے ٹیکس لگائے کسان غریب ہو گیے لوگ قحط میں مرے جب انگریز آیا تو بنگال امیر صوبہ تھا جب گیا تو وہ غریب صوبہ تھا یہاں بھی اب ایک میر جعفر مسلط کر دیا گیا

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والو یہ گراؤنڈ چھوٹی پڑ گئی ہے ۔ ہم نے ڈیزل کی قیمتیں کم کی تھیں یہ اب بڑھانے والے ہیں سازش کیا ہوئی تین چار ماہ پہلے ہمیں پتہ چلا کہ امریکی سفارتخانے نے اپوزیشن کے لوگوں کو ملنا شروع کیا اور جنہوں نے ضمیر بیچا ان سے بھی ملے ۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک صحافی نے مجھے بتایا کہ ہمارے اوپر بڑا پیسہ خرچ ہو رہا ہے پھر کیا ہوتا ہے امریکہ میں ہمارے ایمبسڈر کی ملاقات ہوتی ہے وہ پاکستان کے ایمبسڈر کو کہتا ہے کہ اگر تم نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب نہ کی تو پاکستان کے اوپر بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا اگر عدم اعتماد پاکستان کے خلاف کامیاب ہو گئی تو معاف کر دیا جائے گا اس سے شرمناک دھمکی کیا ہو سکتی ہے مجھے پتہ تھا یہ ہونا ہے بائیس کروڑ لوگوں کو دھمکی ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دی گئی-

عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگو پاکستان میں لوگ اس سازش کے خلاف نکلے ہوئے ہیں معصومانہ سوال ہے کہ وزیراعظم تو میں ہوں وہ دھمکی کس کو دے رہا کہ وزیراعظم کو ہٹاؤ ۔اور اس کے بعد سازش شروع۔ ہمارے بیس اراکین پارلیمنٹ کے ضمیر جاگ جاتے ہیں اور انکو پتہ چل جاتا ہے کہ تحریک انصاف بری ہے بیس پچیس کروڑ جیبوں میں ڈال لیتے ہیں اتحادی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں بتاؤ یہ سازش تھی یا نہیں –

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پھر ہمارے سپیکر ڈپٹی سپیکر اسمبلی میں جا کر کہتے ہیں جب انکو مراسلے کا پتہ چلتا ہے تو کہ ہمارا جو حلف ہے وہ پاکستان کی سلامتی کا ہے مراسلے میں واضح عدم اعتماد کا لکھا ہوا مسترد کرتا ہوں پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ آتا ہے ہمارے ہاتھ بںدھ جاتے ہیں یہ بھی بتا دیا جاتا ہے کہ کس وقت ووٹنگ کروانی ہے رات کے بارہ بجے عدالتیں کھل گئیں پوچھنا چاہتا ہوں میرا جرم کیا تھا میں نے جماعت کا نام تحریک انصاف رکھا آج تک کبھی پاکستان کا قانون نہیں توڑا مشرف نے آزاد عدلیہ کی تحریک میں مجھے جیل میں ڈالا کبھی قوم کو شرمندہ نہیں کروایا کبھی عمران خان کا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا اللہ نے مدد کی شوکت خانم بنائی دو یونیورسٹیز بنائیں نمل اور القادر ۔سپریم کورٹ نے مجھے صادق و امین قرار دیا تھا عدم اعتماد کا مجھے پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ تاریخ فکس ہو گئی رات کے بارہ بجے عدالتیں کھلنا ساری زندگی نہیں بھولوں گا-

آج سے 4ماہ پہلے پتہ چلا امریکی سفارتخانے کے لوگوں نے اپوزیشن سے ملنا شروع کیا ہمارے جو لوگ لوٹے ہوئے ان سے بھی ملاقاتیں کی گئیں امریکی آفیشل ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر سے ملاقات کی امریکی آفیشل نے کہا اگر عمران خان کیخلاف عدم اعتما د کامیاب نہ ہوا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا کہا گیا عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا 22کروڑ لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں اچانک 22لوگوں کا ضمیر جاگ گیا ، اتحادیوں کا بھی ضمیر جاگ گیا-

عمران خان نے کہا کہ سوال کرتا ہوں کیا سپریم کورٹ کو اس مراسلے پر تحقیقات نہیں کرنی چاہیے تھی؟چیری بلاسم جوتے پالش کرنے کا ایکسپرٹ ہے چیری بلاسم، میر جعفر کو آتے ہی حکومت ملا کہ ڈو مور، صدر ٹرمپ سے کہا تھا کہ آپ کی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی میں امریکیوں اور یورپیوں کو سب سیاستدانوں سے بہتر جانتا ہوں جب سیاستدان بک رہے تھے کیا اس وقت عدلیہ کو سوموٹو ایکشن نہیں لینا چاہیے تھا-

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انٹرویو میں پوچھا گیا کیا آپ انہیں اڈے دینگے تو میں نے کہا ایبسلوٹلی ناٹ میں کبھی اپنے لوگوں کو کسی اور ملک کیلئے قربان نہیں کرسکتا، میں چیری بلاسم بوٹ پالش، میں میر جعفر نہیں ہوں ہماری 4 حکومتیں تھیں کیا میں پیسہ چوری کرکے لوگ نہیں خرید سکتا تھا؟ مجھے خوف خدا ہے میں نے اللہ کو جواب دینا ہے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرنا مجھ پر پہلے دن سے دباو ڈالا جارہا تھا کہ این آر او دو ورانہ حکومت گرادیں گے، اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی اپنی قوم سے غداری نہیں کروں گا-

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہبازشریف پر 40ارب روپے کے ایف آئی اے اور نیب میں کیسز ہیں، ضمانت پر موجود شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا،شہبازشریف اور حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں اور انہیں ڈاکو بنا دیا گیا چوروں کو ملک کا سربراہ اس لیے بنایا جاتا ہے کہ یہ آسانی سے استعمال ہوتے ہیں، شہبازشریف تمہیں غلامی کرنا پڑتی ہے یہ قوم غلام نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ایف آئی اے کے افسر کو ہٹا دیا وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہو سارے چور واپس آگئے ہیں سازش کا ماسٹر مائنڈ لندن سے واپس آنے کی تیاری کررہا ہے سارا پاکستان دیکھ رہاہے کہ انصاف کا نظام ڈاکووں کیخلاف کھڑا ہوگا یا نہیں، اب سب کو اپنے مستقبل کیلئے نکلنا ہوگا، ظلم ، ناانصافی اور سازش قبول کرلی تو آپ کے بچے آپ کو معاف نہیں کریں گے جب قوم میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے تو وہ قوم بھی ختم ہوجاتی ہے جس ملک پر چوروں کو مسلط کردیا جائے وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اللہ کا حکم ہے چوروں اور ڈاکووں کیخلا ف جہاد کرو ،روس سے کہا تھا گندم اور تیل چاہیے روس ہمیں تیل اور گندم 30فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا-

عمرا ن خان نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے پی ٹی آئی کو میچ سے ہی باہر کردیں میں کہتاہوں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی سب کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیاجائے مضبوط اداروں سے ہی مضبوط قوم بنتی ہے ہمیں دیوار سے لگایا تو ملک کونہیں ان کو نقصان ہوگا ہم نے پرامن رہنا ہے، یہ ہماری ہی پولیس ہے، ہماری ہی فوج ہے ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیے ہیں، ہماری تحریک پرامن رہے گی،سب سے کہتا ہوں الیکشن میں ان ضمیر فروش لوگوں کو سبق سکھانا ہے-

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 30مئی سے پہلے عمران خان ان لٹیروں کی حکومت ختم کرے گا-

قبل ازیں شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی والوں کے جذبے ،کراچی کی عمران خان سے وفاداری کو سلام پیش کرتاہوں انہوں نے کہا کہ جس باپ بیٹے پر فرد جرم لگنی تھی انہیں وزیراعظم بنا دیا گیا عمران خان سے چارماہ پہلے کہاتھا اسمبلی توڑ کر ایمرجنسی لگادو-

شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 30مئی سے پہلے عمران خان ان لٹیروں کی حکومت ختم کرے گا آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتا، آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتا، جو مشکل وقت میں عمران خان کو چھوڑے وہ اصلی اور نسلی نہیں عمران خان کو واپس نہ لائے تو جیلیں بھردیں گے-

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 1993 میں عمران خان کے ساتھ سفر شروع کیا اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکتے نہیں دیکھا یہی سبق عمران خان نے سب کو دیا اور اسی چیز کی قیمت آج ادا کی زمینی خدا چاہتے تھے کہ عمران خان گھٹنے ٹیک دے لیکن عمران خان نے وزارت عظمی کو لات ماری عمران خان یہ جنگ پاکستان کے لیے قوم کے لیے لڑ رہا ہے قوم کو خوددار بنانا چاہتا ہے پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی عمران خان نے بنائی دھمکی آمیز خط دنیا کے سامنے لایا جو آج تک کوئی سامنے نہیں لا سکا ۔

انہوں نے کہا کہ سب گھٹنے ٹیک دیتے ہیں ٹانگیں کانپ جاتی ہیں لیکن عمران خان نے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کیا اور دوبارہ پھر اسی مقام پر آئے گا جہاں تھا شیخ رشید نے لمبی تاریخ دے دی یہ چند دنوں کے مہمان ہیں عوام کے سامنے نہیں ٹھہر سکتے اللہ کے بعد عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہے پورا کراچی ایک آواز پر نکلنے کے لیے تیار ہے ہم آدھے گھنٹے میں کراچی میں پہیہ جام کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ہم نکل کر ان کو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیں گےعمران خان یہ جنگ کرسی نہیں،پاکستان کیلئےلڑرہےہیں-

سابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2008میں امریکی سینیٹر جوبائیڈن نے عمران خان سے کہا کہ آپ کی کیا خدمت کروں عمران خان نے جواب دیا کہ مجھ پر ایک احسان کرو کہ میری کوئی خدمت نہ کرو جب تک یہ جنون ہے کوئی طاقت پاکستان پر قبضہ نہیں کرسکتی جوبائیڈن آج خود کو صدر کہتاہے مگر پھر بھی اس کے لیے ایبسلوٹلی ناٹ ہے-

علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں آئندہ تحریک انصاف کی حکومت ہوگی جلد صوبہ سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی-

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دل کے لیے کراچی سے کام کیا جو مانگا کبھی نہ نہیں کی گریں لائن بنانی ہے بنا لو۔پانی کا منصوبہ بنا لو چھ سو پچیس ارب کا تاریخی پیکج دے دو اسکی وجہ واحد لیڈر ہے جو کسی ایک صوبے کا نہیں سب کا لیڈر ہے کپتان ہے اور سب کی شان ہے

انکا مزید کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے انگلینڈ پڑھنے گیئ لیکن واپس آ گئے کیونکہ دنیا کا عظیم ترین ملک پاکستان ہے میں ملک میں جو حالات دیکھ رہا تھا سیاستدانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے پاکستان میں حرام کی دولت سےحکومتیں بدلی جارہی ہیں شرمندگی کی بات پاکستان سے باہر سے حکم آتا ہے اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں ضمیر بکنا شروع ہو جاتے ہیں راتوں رات وفاداریاں بدلنا،اتحاد ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں میں سوچ رہا تھا میرے بیٹے کیا کہیں گے-

شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ذاتی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے قوم کے بیٹوں کو بھی بتا دیا کہ خودار لیڈر کھڑا ہوتا ہے تو قوم بھی کھڑی ہوتی ہے ایک نظریہ کہتا ہے ہم بھکاری ہیں دوسرا کہتا ہے مشکل برداشت کر لیں گے غلامی برداشت نہیں کریں گے رمضان میں پاکستان بنا عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کا خواب پورا ہو گا اور ایک نیا پاکستان بنے گا-

سابق وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ آج ثابت ہو گیا کہ کراچی جاگتا ہے آج آپ نےثابت کردیاکراچی کے حوصلے بلند ہیں عمران خان نے کہا اقوام متحدہ جاو اور فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرو میں نے شہبازشریف کی طرح ٹویٹ نہیں کی بلکہ اقوام متحدہ جاکر آواز بلند کی،گزشتہ رمضان اسرائیلی فوج نےمسلمانوں پرظلم کیا تھاحلف نہیں اٹھایا، کابینہ نہیں بنی لیکن انہوں نے چینی، بجلی مہنگی کردی عمران نے ٹو ڈیزل کو قید اور فریز کر دیا تھا،انہوں نے پھر ڈیزل کو ان فریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلا جاتا ہے ایم کیو ایم کو کراچی میں اقتدار کا بہت موقع ملا ایم کیو ایم کے ووٹر بتائیں کیا پیپلز پارٹی نے کراچی سے انصاف کیا کیا پیپلز پارٹی نے کراچی والوں کو پینے کا پانی دیا، رشوت سے نجات ملی کیا پیپلز پارٹی نے کراچی والوں کو پینے کا پانی دیا، رشوت سے نجات ملی مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا-

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پاور شو کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا ہے جلسے کے لیے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا جس پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین براجمان ہیں۔

جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور عمران خان کی ہدایت پر شرکا تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ قومی پرچم بھی لے کر آئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچ تھے شاہ محمود قریشی ، شہباز گل بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کراچی پہنچتے ہی سر میں درد ہوگیا اور انہوں نے گورنر سندھ سے پیناڈول مانگ لی عمران خان کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی، طیارے سے نکلتے ہی انہیں جونہی کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کے لاؤنج لایا گیا وہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا تھا-

عمران خان نے گورنر عمران اسماعیل سے ہاتھ ملاتے ہی انہیں بتایا تھا کہ میرے سر میں درد ہو رہا ہے، پیناڈول منگوا دیں اس پر عمران اسماعیل نے اپنے اسٹاف سے کہہ کر پیناڈول لانے کا کہا عمران خان سے لاؤنج سے باہر آتے ہوئے میڈیا نمائندوں نے بات کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے مثبت ردعمل نہیں دیا۔

ان کے سیکیورٹی اسٹاف نے بھی میڈیا نمائندوں کو ان کے قریب پھٹکنے نہیں دیا عمران خان کراچی ائیرپورٹ سے سیدھے گورنر ہاؤس پہنچے سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم کے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے-

دوسری جانب کراچی،تحریک انصاف کے جلسے میں لگا لائٹنگ اسٹینڈ گرگیا تھا اور کئی افراد گرکر زخمی ہوگئے اسٹینڈ پر کارکنان کی بڑی تعداد بیٹھی ہوئی تھی اسدعمر،شیخ رشید،علی زیدی اور دیگر رہنما جلسہ گاہ میں موجود تھے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسکواڈ شارع فیصل پر ٹریفک جام میں پھنسے رہے-

Comments are closed.