میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

0
161
haseena

بنگلہ دیش سے فرار ہو کر بھارت آنے والی حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ قانونی طور پر بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہیں انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا، عوامی لیگ واپس آئے گی ، ہم ابھی مرے نہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ حسینہ واجد نے بطور وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیا، وہ اب بھی بنگلہ دیش کی آئینی وزیراعظم ہیں،حسینہ واجد دہلی میں رہی رہیں گی ، ابھی فی الوقت ان کا کسی اور ملک جانے کا ارادہ نہیں ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ سیاست چھوڑ دیں گے،لیکن بنگلہ دیش میں ہمارے لوگوں پر حملے ہو رہے اسلئے ہمیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑی، ہم عوام کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے،حسینہ کے بیٹے نے دعویٰ کیا کہ حسینہ کو بنگلہ دیش سے نکلتے وقت استعفیٰ دینے کا موقع ہی نہیں ملا تھا، وہ اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہیں،عوامی لیگ بنگلہ دیش کی سب سے پرانی اور سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ ہم مرے نہیں، ہم کہیں نہیں جا رہے، عوامی لیگ واپس آ رہی ہے ،انہوں نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت نے حسینہ کی جان بچائی میں انکا جتنا شکر ادا کروں کم ہے،

حسینہ واجد کے بیٹے نے خبر رساں ادارے آئی این ایس کے ساتھ بات چیت کے دوران سابق وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی ’’پرانی باتیں بھول جانے‘‘ کی اپیل کے لیے ان کی تعریف کی ہے ،سجیب کا کہنا تھا کہ آج بنگلہ دیش کی صورتحال شام یا افغانستان جیسی ہو چکی ہے، وہاں امن نہیں ہے، اگر محمد یونس جمہوریت بحال کر سکتے ہیں تو ٹھیک ورنہ بنگلہ دیش کی صورتحال افغانستان جیسی ہو گی،سجیب واجد نے خالدہ ضیا کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں انکے بیان”ماضی کو بھلانے” کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس بیان کی تعریف کرتا ہوں

کسی سے انتقام نہیں لوں گی،آئیے محبت اور امن کا بنگلہ دیش بنائیں،خالدہ ضیا
واضح رہے کہ حسینہ کے بنگلہ دیش سے فرار کے بعد خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ناممکن کو ممکن بنانے کے لیے جدوجہد کی،اب نفرت اور انتقام سے نہیں، بلکہ ملک کی بحالی کے لیے محبت اور امن قائم کرنے کی ضرورت ہے،سب کو معاف کرتی ہوں،کسی سے انتقام نہیں لوں گی،آئیے محبت اور امن کا بنگلہ دیش بنائیں،ہمیں تباہ شدہ جمہوریت کے کھنڈرات سے ایک متحدہ بنگلہ دیش بنانا ہے، ایک طویل جدوجہد کے بعد ہمیں فاشسٹ، ناجائز حکومت سے آزادی ملی ہے،ہمیں ذہانت، قابلیت اور علم کی بنیاد پر ایک جمہوری بنگلہ دیش بنانا چاہیے۔ ہمیں استحصال سے پاک بنگلہ دیش بنانا چاہیے، ہمیں تمام مذاہب اور ذاتوں کے لیے بنگلہ دیش کو یقینی بنانا چاہیے،79سالہ خالدہ ضیا بنگلہ دیش میں نیشنلسٹ پارٹی کی قومی صدر ہیں۔ عدالت نے انہیں 2018 میں کرپشن کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے ملک کی عوام سے امن قائم کرنے کی اپیل کی ہے

بنگلہ دیش،عبوری حکومت کی حلف برداری آج،ڈاکٹر یونس واپس پہنچ گئے

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

Leave a reply