ویسکانسن میں ایک 4 سالہ کے بچے نے اپنی ماں کی شکایت کرنے کیلیے پولیس کو 911 پر کال کر دی، کیونکہ اس کی ماں نے اسکی آئسکریم کھا لی تھی اور اسکے بعد وہ غصے میں تھا.
آئس کریم کھو جانے کے بعد بچہ بہت مایوس اور ناخوش ہو گیا، جب اسے معلوم ہوا کہ اسکی ماں نے اسکی آئس کریم کھا لی ہے، جس کے بعد اس نے پولیس کو کال کرکے اپنی ماں کی گرفتاری کی درخواست کی،اس موقع پر پولیس اور بچے کی ماں کے درمیان ملاقات هوئی،پولیس موقع پر پہنچی تو بچے نے معصومیت سے پولیس سے اپنی ماں کے گرفتاری کی درخواست کی،
اگلے دن پولیس نے اس بچے کو خوش کرنے کیلیے ایک خاص سرپرائز دیا، اور اسکی پسندیدہ آئس کریم فراہم کی، جو نہ صرف ایک پرجوش موقع تھا بلکہ بچے کی معصومیت اور محبت کی یادگار ملاقات بن گئی.