صوابی: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا، اس کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسروں کی کرتا ہے۔
باغی ٹی وی : صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کے نعرے میں ہم بھی بہک گئے، مجھ پر کسی کا احسان نہیں، میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا ،بانی پی ٹی آئی پارٹی میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا، اس کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسروں کی کرتا ہے، چار سال میں اس نے صوبے کے ساتھ جو زیادتی کی وہ سب کے سامنے ہے۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف پٹھانوں کو بے وقوف سمجھتا ہے، اس کے آتے ہی ملک میں ڈالروں کا قحط آیا، اس نے فوج کے ساتھ جھگڑا کیا، فوج کی وجہ سے ہی ملک سلامت ہے، جو سیاسی پارٹیاں فوج پر حملہ کرتی ہیں وہ ملک دشمن ہیں، اگر سیاستدان قرضے نہ لیتے تو ملک کا یہ حال نہیں ہوتا، یہ عوام کے مجرم ہیں۔
تحریک انصاف کےرہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی
قبل ازیں نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا تھا کہ 8 فروری کو تبدیلی اور احتساب کے نام پر عوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن جائے گی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اقتدار کی کرسی کے حصول کے لیے22 کروڑ عوام کو 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور احتساب کا جھانسہ دے کر کر اقتدار حاصل کیا تھا، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی سوچ اور وژن سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔








