علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوٰی پر سماعت ملتوی
پاکستانی اداکار علی ظفر کی میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوٰی پر سماعت ملتوی کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ نے کیس کی سماعت کی، میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ وکلاکی ہڑتال کےباعث آج جرح نہیں کرسکتے،وکلاکی ہڑتال کےباعث اگلی تاریخ پربحث کریں گے، عدالت میں علی ظفر کے تمام گواہ پیش ہوے. عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی
گلوکارہ علی ظفر اور میشا شفیع کی لڑائی میں ایک نیا موڑ آ گیا
علی ظفر نے عدالت میں کیا کہہ دیا؟ کہ میشا شفیع کی استدعا مسترد ہو گئی
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں علی ظفر کی جانب سے 7 گواہان نے بیان حلفی جمع کروا دیا گیا۔ بیان حلفی جمع کروانے والوں میں اسعد احمد، کاشف چمن، جوشوا کیتھ، محمد علی، قیصر زین، اقصی علی اور محمد تقی شامل ہیں۔
گلوکار علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کے خلاف لاہور سیشن کوٹ میں ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میرے مؤکل پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لیے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور لیگل نوٹس کے باوجود معافی نہیں مانگی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ خاتون گلوکارہ کو 1 ارب ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔ اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا