ریاض: ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی سعودی کلب سے معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جو آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔
باغی ٹی وی : بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مایہ ناز فٹبالر اورارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنے موجودہ کلب پیرس سینٹ جرمین کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا لیونل میسی جاری سیزن کے اختتام پر پی ایس جی سے اپنی راہیں جدا کرلیں گے۔
سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا
واضح رہے کہ حال ہی میں پی ایس جی نے بلااجازت سعودی عرب کا سفر کرنے پر اسٹار فٹبالر کو بطور سزا دو ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا لیونل میسی ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے اس دورے کو تفریح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پی ایس جی کے اس اقدام کے بعد ہی یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ لیونل میسی اس کلب کو خیرباد کہہ دیں گے اور اب ان خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد
پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیونل میسی نے 71 میچوں میں 31 گول کیے ہیں۔ رواں سیزن میں وہ فرانس میں واقع کلب کے لیے 20 گول اسکور کرچکے ہیں متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے فٹبالر نے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑ کر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی سعودی لیگ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں موجود ہیں ادارے کو ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ اگر میسی کا معاہدہ ہوگیا تو انہیں سالانہ چالیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔
حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میسی کے والد جورج اس حوالے سے بات چیت کررہےہیں جبکہ سعودی کلب اسٹار فٹبالر کو پرکشش تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کرچکی ہے،اگر آل بلال کلب سے معاہدہ طے ہوجاتا ہے تو لیونل میسی فرانسیسی فٹبال کا معاہدہ جون میں ختم ہونے کے بعد سعودی عرب منتقل ہوجائیں گے۔