میسی بھی حسب معمول ایک غریب والدین کا بچہ تھا. ارجنٹائن روزاریو کا یہ بچہ صرف گیارہ سال کا تھا جب اسے گروتھ ہارمون ڈس آرڈر کی بیماری تشخیص ہوئی. اس کا علاج بہت مہنگا تھا. اس کے والدین اسے لے کر سپین آگئے جہاں بارکا کلب نے اس کی فٹ بال صلاحیت پر اس کے علاج کا فیصلہ کیا.

اور لیو میسی فٹ بال کی دنیا میں چھا گیا. اس سے کسی نے پوچھا تھا کہ کیا آپ میرا ڈونا سے اپنا موازنہ کریں گے.؟ میسی نے کہا نہیں میں اپنا موازنہ کسی سے نہیں کرتا. میں اپنی الگ تاریخ بنانا چاہتا ہوں. تو دوستو میسی کی تاریخ ارجنٹائن اور سپین کا کلب بارکا ہے.

آج قسم قسم کے لوگ آپ کو بتائیں گے میسی شیخ آرائیں جاٹ تو کوئی اسے میمن راجپوت بتائے گا. آپ نے بلکل نہیں ماننا کیونکہ یہ ہمارے برصغیر کا قومی مزاج ہے. ہم اپنی تاریخ خود نہیں بناتے بلکہ کسی اور کو پکڑ کر اپنی تاریخ میں لے آتے ہیں. اور اگر اپنی تاریخ بنانے کا کسی کو موقع مل بھی جائے تو وہ ذہین انسان تاریخ چھوڑ کر اپنی زندگی بنانے کیلئے یورپ امریکہ چلا جاتا ہے.

اس مانگے تانگے کی تاریخ سے ہم سب ایڈجسٹ نہیں کر پارہے تو میسی کیا ایڈجسٹ کر پائے گا. میسی یا تو ارجنٹائن کا ہے یا بارکا سپین کا.

Shares: