وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فیس بُک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیتی کمپنی میٹا کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل اسکلز، تعلیم اور آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق میٹا کے وفد کی قیادت سائوتھ اینڈ سینٹرل ایشیا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی صارم عزیز نے کی، جبکہ آٹھ رکنی وفد میں دانیہ مختار، تہارا پنچی ہیوا، روئیچی ٹی او، گیلن، ملک احسان، سنین قاضی اور عباس علی لوٹیا شامل تھے۔ملاقات میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر تعلیم سردار علی شاہ، معاون خصوصی برائے آئی ٹی علی راشد، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری آئی ٹی نور محمد سموں بھی شریک ہوئے۔میٹا کے وفد نے سندھ میں ڈیجیٹل شمولیت، تربیتی پروگرامز اور آئی ٹی صلاحیتوں کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ آئی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، جدید ٹیکنالوجی نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ حکومت سندھ، وفاقی حکومت اور میٹا کے درمیان ’لاما‘ منصوبے کے تحت شراکت داری اور مقامی جدت و قومی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا
امریکا کے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر روس کا محتاط ردعمل
یروشلم میں ہزاروں قدامت پسند یہودیوں کا فوجی بھرتی کے خلاف مظاہرہ
شہباز شریف اور صدر زرداری کی ملاقات، آزاد کشمیر حکومت سازی پر مشاورت
ای چالان غیر منصفانہ،کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست








