میٹا نے حال ہی میں ’وائس باکس اے آئی‘ کےنام سے ایک نیا ٹول پیش کیا ہے۔
باغی ٹی وی: کمپنی کے اپنے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ ہم نے وائس باکس تیار کیا ہے، ایک جدید ترین AI ماڈل جو اسپیچ جنریشن کے کام انجام دے سکتا ہے جیسے ایڈیٹنگ، سیمپلنگ اور اسٹائلائزجسے سیاق و سباق میں سیکھنے کے لیے خاص طور پر تربیت نہیں دی گئی تھی۔
اگرچہ اس کی افادیت کی مزید آزمائش جاری ہے لیکن وائس باکس دیگر بہت سے کام بھی کرسکتا ہے۔ یہ پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو سے بلند معیار کے آڈیو کلپس بناسکتا ہے۔ مثلاً اگر آپ نے کسی جگہ کوئی اہم بات ریکارڈ کی ہے اور پس منظر میں گاڑیوں کے ہارن اور شور وغیرہ ہے تو وائس باکس انہیں ہٹاکر بہترین آڈیو فائل پیش کرسکتا ہے۔
خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ کینیڈا کے گوردوارے میں قتل
وائس باکس اعلی معیار کے آڈیو کلپس تیار کر سکتا ہے اور پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو میں ترمیم کر سکتا ہے اگلے مرحلے میں وائس باکس انسانی لہجے کے مزید قریب ہوجائے گا۔ اس طرح مشین سے تیارکردہ آواز کو قدرے حقیقی اور انسانی روپ دے سکے گا ماڈل کثیر لسانی بھی ہے اور چھ زبانوں میں تقریر تیار کر سکتا ہے اور مستقبل میں اسے مزید وسیع کیا جائے گاآخرکار اسے میٹاورس کے ورچول کرداروں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ شاید یہی کچھ میٹا چاہتا بھی ہے۔
یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج
اس نئے کی بدولت عام صارفین اپنی زبان میں کوئی جملہ ادا کرتے ہیں تو وہ فوری طور پر اس کا ترجمہ کرکے ٹیکسٹ میں ظاہر کرتا ہے فی الحال یہ الٹا کام بھی کرسکتا ہے یعنی شامل شدہ ٹیکسٹ کو آڈیو میں ترجمہ کرتا ہے۔ تاہم اسے مختلف طریقوں اور موڈ وغیرہ میں اس کی آواز سن سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹیکسٹ سے آڈیو ترجمے کو بہت اچھی سطح پر بدلتا ہے لیکن اس میں ڈیٹا ان پٹ اور لرننگ کم درکار ہوتی ہے۔
دوسری جانب بصارت سے محروف افراد اپنے دوستوں کے لکھے گئے ٹیکسٹ میسج کو ان ہی کی آواز میں سن سکیں گے۔ ان سب خواص کی بنا پر وائس باکس کو بہت سے اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہےجبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے جعلی ویڈیو، آوازوں اور کرداروں کا ایک نیا دروازہ بھی کھلے گا۔ تاہم اس کی افادیت وقت ہی بتائے گا۔