میٹرو بس سروس میں ٹوکن سکوں کی بجائے پرچی سسٹم چل گیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، میٹرو بس سروس میں ٹوکن سکوں کی بجائے پرچی سسٹم چل گیا.ایس او پیز کا خیال بھی نہیںرکھا جا رہا.حکام بالا کی غفلت اور چشم پوشی دونوںصورتوں میں سرکاری خزانے کو نقصان ہونے لگا.
تفصیلات کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس میں ٹوکن سکوں کی بجائے سادہ پرچی دیے جانے لگی ہے . اسی طرح میٹرو بس سروس میںسفر کرنے والے مسافروں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی شروع کردی ہے.بس میں وجود قریبا نصف مسافروں نے ماسک نہیںپہن رکھا تھا.
More , face isn't compulsory while traveling in Lahore Metro Bus Service, as there's no checking on mask , "parchi's" being issued without asking masks
— Taha طٰہٰ (@taahaa_) December 18, 2020
مسافر اس طرح بنا ماسک بسوں میںسوار ہو رہے ہیں اور ان کو کسی عملے والے کی طرف سے بھی کوئی روک ٹوک نہیں ہے . اسی طرح حکومت کی جانب سے بھی کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس نظر نہیںآرہا. جبکہ ملک بھر میں حکومت کی جانب سے پبلک مقامات پر کورونا ایس اوپیز کی پابندی کرانے کے بلند بانگ کیے جارہے ہیں. اس سلسلے میں آئے روز اعلیٰ سطحی میٹنگز کا انعقاد بھی ہوتا ہے .
Coins shortage in Lahore Metro Bus Service, "Parchi" service start @MashwaniAzhar pic.twitter.com/k1mbsHra2t
— Taha طٰہٰ (@taahaa_) December 18, 2020
دوسری طرف میٹرو بس جو کہ اربوں کا پراجیکٹ ہے اس میں ٹوکن سسٹم کی جگہ سادہ پرچی پر لکھ کر دیا جا رہا ہے اس سے کیا کرپشن کے دروازے تو نہیںکھولے جارہے جس پیسے کا حساب اور اندراج نہیںوہ حکومت کے کھاتے میںکیسے جائے گا. انتظامیہ کی جانب سے یہ بہانہ کہ ٹوکن شارٹ ہیں کیا اس کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان کی چھپانے کے لیے کافی ہوگا. اتنے بڑے پراجیک میں چند ہزار کے سکتے نہیں شامل کیے جاسکتے تو پھر یہ اتنا بڑا پراجیکٹ کیسے چل رہا ہے .